ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسرے مباحثے سے 2دن پہلے بڑا دھچکا لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ پر مبنی وڈیو منظر عام پر آ گئی ہے، جو 2005میں ریکارڈ کی گئی تھی۔
ٹرمپ نے ٹیپ منظر عام پر آنے کے بعد معافی مانگ لی اور کہتے ہیں کہ یہ نجی گفتگو تھی جو کئی سال پہلے ریکارڈ ہوئی تھی۔
ادھر ہیلری کلنٹن نے اس کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہ ہے کہ یہ بہت ہولناک ہے۔ ایسےشخص کو امریکا کا صدر نہیں بننا چاہیے۔