جمعہ, 22 نومبر 2024


پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک

ایمزٹی وی (سیاسی) پاک افغان سرحد پر امریکا کے ڈرون حملے میں 8 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ ننگرہار صوبے کے کوٹ گاؤں میں یہ حملہ کیا گیا جس میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈرون حملہ زیرو لائن پر کیا گیا ہے جو کہ پاک افغان سرحد ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں کے تھکانے پر 2 میزائل فائر کی گئی۔ اس ڈرون حملے میں کئی عسکریت پسندوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد بھی کافی دیر تک 3 ڈرون طیارے فضاء میں پرواز کرتے رہے۔ واضح رہے کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان کا دورہ کیا تھا جس میں افغان حکام کے ساتھ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ آرمی چیف نے ایساف کمانڈ سے بھی ملاقات کی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment