اتوار, 24 نومبر 2024


دوسرا صدارتی مباحثہ بھی ختم، جیت کس کی ہوئی۔۔۔؟

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکا کے صدارتی انتخابات کا دوسرا مباحثہ بھی ہلیری کلنٹن نے جیت لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہلیری نے یہ مباحثہ 34 کے مقابلے میں 57 پوائنٹس سے جیتا۔

ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مباحثہ سینٹ لوئس کی واشنگٹن یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں ہلیری کلنٹن کی ای میلز، شام و عراق سے متعلق امریکی پالیسی، امریکی معیشت، اسلام اور ذاتی کردار پر بات چیت کی گئی۔

مباحثے سے کچھ دیر قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے بل کلنٹن پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام لگانے والی خواتین کے ساتھ مل کر ایک پریس کانفرنس بھی کی۔

مباحثے میں دوران دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے کو جھوٹا، غیر حقیقت پسند اور صدارت کے لیے غیر موضوع قرار دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ حال ہی میں سامنے آنے والی ان کی ویڈیو ٹیپ کے بارے میں وہ فخر محسوس نہیں کرتے ، انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کی سیاسی تاریخ میں بل کلنٹن سے زیادہ خواتین کی توہین کسی نے نہیں کی۔

ہلیری کلنٹن نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ذاتی ای میلز کا استعمال ایک ’غلطی‘ تھی، تاہم ایسے کوئی شواہد نہیں جن کے ذریعے یہ ثابت ہو کہ خفیہ معلومات غلط ہاتھوں تک پہنچ گئی تھیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہلیری کلنٹن کی ای میلز کی تحقیقات کے لیے وہ خصوصی پراسیکیوٹر تعینات کریں گے۔ اگر صدر کی حیثیت سے ہلیری کلنٹن ذاتی ای میل استعمال کرتیں تو وہ جیل میں ہوتیں۔

پریس کانفرنس کو فیس بک پر براہِ راست نشر کیا گیا۔ اس میں ایسی 4 خواتین نے شرکت کی جن میں سے تین بل کلنٹن پر یہ الزام لگاتی ہیں کہ سابق صدر نے انھیں جنسی طور پر ہراساں کیا اور ایک چوتھی خاتون وہ ہیں جن کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کا ہلیری کلنٹن نے دفاع کیا تھا۔

ہیلری کلنٹن نے اس پریس کانفرنس کو بے چارگی کا اقدام قرار دیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment