اتوار, 24 نومبر 2024


ڈونلڈ ٹرمپ آپے سے باہر، اپنے ہی پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) خواتین کے لیے بے ہودہ زبان کے استعمال سے متعلق اپنی مخالفت پر ڈونلڈ ٹرمپ آپے سے باہر ہوگئے، اپنے ہی سینئر رہنماؤں پر برس پڑے۔

انہوں نے اسپیکر پال رائن سمیت مخالفت کرنے والوں ری پبلکن لیڈرز کو غدار قرار دے ڈالا، کہا کہ نہ ان کی حمایت چاہیے نہ ان کی پروا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی کہی ہوئی باتوں کی بنیاد پر صدر منتخب ہوگئے، تو بین الاقوامی نقطہ نظر سے وہ ایک خطرناک شخص ہوں گے۔

خواتین کے لیے بے ہودہ کلمات زبان سے نکالنے پر اپنے اور پرائے سب ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے سائے سے دور بھاگنے لگے ہیں۔

تازہ ترین فہرست میں اضافہ ایوان نمائندگان کے اسپیکر پال ریان کا ہوا جنہوں نے نہ صرف ٹرمپ کا دفاع کرنےسے انکار کیا بلکہ صدارتی مہم چلانے سے بھی توبہ کرلی،پہلے سوشل میڈیا پر پال ریان اور ساتھ چھوڑنے والے دیگر ریپبلکنز کو غدار قرار دیا،پھر ٹی وی انٹرویو میں اپنا غصہ نکالا۔

میڈیا پر انگارے چبانے کے بعد ٹرمپ نے عوام کو رجھانے کے لیے فلوریڈا کا رخ کیا لیکن بوکھلاہٹ میں غلط تاریخ پر باہر نکلنے کی تلقین کرگئے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر بھی فکر مند نظر آتے ہیں،جن کے خیال میں خواتین کے بارے میں شرمناک رویے کے ساتھ ری پبلکن امیدوار کی کامیابی کسی بڑے خطرے سے کم نہیں ہوگی۔

سابق امریکی صدر اور ہلیری کلنٹن کے شوہر بل کلنٹن نے ٹرمپ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صحیح اور غلط کا فیصلہ کو عوام سنائیں گے۔

صدارتی انتخابات میں کون وہائٹ ہاؤس کا مکین بننے میں کامیابی حاصل کرے گا اس کا فیصلہ آٹھ نومبر کو ہوجائے گا لیکن تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ ذاتی حملوں اوراخلاقیات سے گرکر ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کے لیے خود ہی رستہ آسان کردیا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment