اتوار, 24 نومبر 2024


ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستاں کی جنگ عروج پر

ایمز ٹی وی(لندن) متحدہ قومی موومنٹ لندن نے عامر خان، خواجہ اظہار، فیصل سبزواری اور کشور زہرا کی پارٹی کی بنیادی رکنیت خارج کردی۔


ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر عامر خان، خواجہ اظہارالحسن، فیصل سبزواری اور کشور زہرا کی بنیادی رکنیت خارج کردی جب کہ بانی ایم کیو ایم کے چاہنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان افراد سے تعلق نہ رکھیں۔

اعلامیئے کے مطابق لندن سیکرٹریٹ نے فاروق ستار کی پارٹی کی بنیادی رکنیت پہلے ہی ختم کردی تھی جس کے بعد کارکنان کو ان سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہ رکھنے کا کہا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment