ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکہ میں صدارتی امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور ہلیری کلنٹن کے مابین اتوار کی شب ہونے والے دوسرے مباحثے کے دوران اس بات پر گرما گرم بحث ہوئی کہ روسی ریاست سے وابستہ ہیکرز امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس سے دو دن قبل امریکہ کی نیشنل انٹلی جنس کے ڈائریکٹر نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس کے اعلیٰ عہدہ دار اس میں ملوث ہیں۔
اس کہانی کا آغاز رواں برس مئی میں اس وقت ہوا جب ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی (ڈی این سی) کو اپنے کمپیوٹرز کے پرسرار رویے پر شک ہوا اور انھوں نے ان کا جائزہ لینے کے لیے ایک سکیورٹی کمپنی سے رابطہ کیا۔
جائزے سے معلوم ہوا کہ ہیکروں کے دو گروہوں نے کمپیوٹروں کو ہیک کر رکھا ہے۔ ایک گروہ نے حال ہی میں سسٹم کو ہیک کیا تھا جبکہ کچھ ہیکرز ایک سال سے اس سسٹم کو ہیک کیے ہوئے تھے۔