ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا گھوڑے کا مجسمہ، ایک کروڑ روپے کی گھڑی، ایک کروڑ روپے کی تلوار اور اس جیسے کئی قیمتی تحائف امریکی صدر بارک اوباما نے قومی خزانے میں جمع کرادیے۔
امریکا میں کسی بھی سرکاری ملازم کو عہدے پر رہتے ہوئے ملنے والے تحائف رکھنے کی اجازت نہیں ہوتی، صدر بارک اوبامابھی اس سے مستثنیٰ نہیں،انہوں نے گزشتہ سال ملنے والے تحفےحکومت کو دیدیئے ہیں۔
ان تحائف میں 5 لاکھ 23 ہزار ڈالر کا گھوڑے کا مجسمہ بھی شامل ہے، چاندی کے اس گھوڑے پر سونے کا پانی چڑھا ہے اور اس میں ہیرے، نیلم،یاقوت اور روبی جیسے قیمتی پتھر جڑے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک قیمتی گھڑی جس پر سونے کا پانی چڑھا ہے، سونے کے دستے والی تلوار، ولندیزی سائیکلیں، مہنگے کیوبن سگار کے سات ڈبے اور دیگر تحائف بھی شامل ہیں جو انہوں نے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔