اتوار, 24 نومبر 2024


پڑول مہنگا نہ کرنے پر کویتی پارلیمنٹ میں کیا ہوا۔۔۔؟بڑی خبر

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) قانون دان حکومت کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو ناجائز قرار دے رہے تھے ،اس کشیدگی کے باعث اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کابینہ کی مشاورت سے کیاگیا شیخ صباح الاحمد کے حکم نامے میں اس کشیدگی کا براہ راست ذکر نہیں کیا گیا ،قانون کے تحت دو ماہ میں انتخابات کرانا لازمی ،کویتی سیاست دانوں نے فیصلے کو حیران کن قرا ر دیدیا۔

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے ایک حکم نامے کے ذریعے ملکی پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا،یہ پیشرفت کویتی پارلیمنٹ کے سپیکر کے اس بیان کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا عندیہ دیا تھا،اس کی وجہ انہوں نے ملک کو درپیش سلامتی اور اقتصادی چیلنجز کو قرار دیا تھا،میڈیارپورٹس کے مطابق امیرکویت نے یہ اقدام حکومت اور قانون دانوں کے درمیان پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے معاملے پربڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کیا ہے ،قانون دان حکومت کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو ناجائز قرار دے رہے تھے۔

امیرکویت شیخ صباح الاحمد الصباح کی طرف سے جاری ہونیوالے حکم نامے میں اس کشیدگی کا براہ راست کوئی ذکر نہیں کیا گیا تاہم کہاگیاہے کہ نازک مالی و علاقائی حالات اور سکیورٹی کو درپیش خطرات کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام سے دوبارہ رجوع کیا جائے تاکہ وہ اپنے نمائندے منتخب کریں جو حالات کا مقابلہ کرسکیں۔اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کابینہ کی مشاورت سے کیا گیاہے جس کا گزشتہ روز ہنگامی اجلاس ہوا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment