بدھ, 13 نومبر 2024


ٹرمپ نےایک اورانوکھی منطق پیش کردی

 

ایمز ٹی وی (واشنگٹن) امریکی صدرباراک اوباما کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات پر ٹرمپ کا الیکشن کے نتائج پر شکوک و شبہات کا اظہارخطرناک ہے، وہ امریکا کے دشمنوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔

جبکہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگرجیت گیا تو انتخابی نتائج قبول کرلوں گا۔ میامی گارڈنز فلوریڈا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ری پبلکن امیدوار صدارتی ڈونلڈ ٹرمپ لوگوں کے ذہنوں میں الیکشن کی قانونی حیثیت پر شکوک کے بیج بو رہے ہیں۔ اس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔ ٹرمپ امریکا کے دشمنوں کیلئے کام کر رہے ہیں۔

ادھر فینکس ایریزونا میں خاتون اول مشیل اوباما نے انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ مشیل اوباما نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر ری پبلیکن امیدوار پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ جمہوریت کے لیے قربانیوں دی گئی ہیں۔ امریکی جمہوریت کو سسپنس میں ڈالناہرگز مناسب نہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے آخری مباحثے میں بھی الیکشن کی شفافیت پر شکوک کا اظہار کیا تھا جبکہ اوہائیو کے شہر ڈیلاویئرمیں ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ جیت گئے تو الیکشن کے نتائج قبول کرلیں گے۔

 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment