ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) کرغستان کی حکومت نےمعاملات کے بگڑنے پر مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرغزستان کے صدر الماس بیک اتمبایف کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا کہ اتمبایف کی جماعت نے حکمران اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، جس کے بعد حکومت کو مستعفی ہونے کا اعلان کرنا پڑرہا ہے۔ واضح رہے کہ کرغستان کی پارلیمان میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے پاس سب سے زیادہ نشستیں ہیں۔ سوشل ڈیموکریکٹس نے ملکی آئین میں اصلاحات کا منصوبہ پیش کیا تھا، جس کے بعد ہی حکمران اتحاد میں اختلافات کی خبریں سامنے آ گئی تھیں۔