ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) آپکی رہائش 8ویں منزل پر ہو یا 10ویں۔ اب اپنی گاڑی اپنے اپارٹمنٹ کے سامنے پارک کریں۔ فلیٹس ہوں یا پھر اپارٹمنٹس رہائشیوں کیلئے گاڑیوں کی پارکنگ اورانکی دیکھ بھال ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہا ہے لیکن جرمن دماغوں نے اسکا حل بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔ سنگاپور میں رہائش اختیار کرنے کیلئے پیش کیے گئے ہملٹن نامی نئے اپارٹمنٹ کمپلیکس میں گاڑیوں کو اپنے فلور تک لیجانے کی سہولت میسر ہے۔ جرمنی کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسی لفٹس تیار کر دی ہیں جن کے تحت ان اپارٹمنٹس میں رہائش اختیار کرنے والے افراد اپنی گاڑیوں کو لیونگ روم تک لے جا سکتے ہیں۔ 94لاکھ (9اعشاریہ 4ملین) سے 2کروڑ 35لاکھ (23اعشاریہ 5ملین) ڈالر کی ابتدائی قیمت کیساتھ متعارف کروائے گئے ان اپارٹمنٹس کیساتھ 2 گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے جگہ فراہم کی گئی ہے ۔
سنگاپور، گاڑی اپنے اپارٹمنٹ کے سامنے پارک کرنے کی سہولت
- 24/12/2014
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1654 K2_VIEWS
Leave a comment