ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکہ نے کوئٹہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لئے پاکستان کو مدد کی پیشکش کردی ،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے کہاہے کہ حملے میں کون سے عناصر ملوث ہیں ، اس کی تحقیقات جاری ہیں۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں یہ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ حملہ داعش یا طالبان نے کیا پاکستان خود تحقیقات کررہاہے۔
امریکا تحقیقات کے عمل میں ہرممکن مدد کرے گا۔افغانستان میں داعش کی موجودگی سے متعلق سوال پر مارک ٹونر نے کہا کہ عراق ہو یا افغانستان القاعدہ اور داعش کے خلاف حملے جاری رہیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا افغانستان میں داعش کا نام سن رہے ہیں اور داعش مختلف خطوں میں اپنی شاخیں بنا رہی ہے۔ داعش کے خلاف دنیا میں ہر جگہ کارروائی کریں گے۔