ایمز ٹی وی(قاہرہ )عرب ملک مصر میں آپریشن کے دوران ہی ڈاکٹرآپس میں لڑپڑے جس کی وجہ سے آپریشن تھیٹر میدان جنگ میں بدل گیا۔
مصر کے ایک مشہورہسپتال میں ڈاکٹرز مریض کے اپینڈیکس کا آپریشن کر رہے تھے کہ اس دوران ڈاکٹروں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا جس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے پر آلات جراحی سے حملہ کردیا تاہم اس دوران مریض شدید اذیت میں مبتلا رہا۔
آپریشن تھیٹر میں ہنگامہ برپا ہونے کے بعد دیگر ڈاکٹرز وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے جھگڑا کرنے والے ڈاکٹروں کو تنہا کرنے کے بعد مریض کا آپریشن مکمل کیا۔
دوسری جانب پولیس نے جھگڑا کرنے والے مرکزی کردار 2 ڈاکٹروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔