ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ملائیشیا نے چین سے جنگی بحری بیڑوں کی خریداری کا تاریخی دفاعی سودا طے کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ دفاعی سودا جس کا اعلان ملائیشین وزیر اعظم نجیب رزاق نے کیا، معاہدے کے تحت 2 جنگی بحری جہاز چین کے تعاون سے ملائیشیا اور 2 چین میں تعمیر کئے جائیں گے۔
چین ملائیشیا کے مشرقی ساحل تک ریلوے لائن بھی تعمیر کرے گا، چین اور ملائیشیا کے درمیان اس دفاعی سودے سمیت 34.4 بلین ڈالر کے 14 معاہدے طے پائے ہیں۔