ایمز ٹی وی(ایری زونا) ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ہلیری امریکہ کی صدر بنیں تو ملک سنگین آئینی بحران کا شکار ہوسکتاہے۔
امریکی ریاست ایری زونا میں ریپبلکن پارٹی کےصدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ہلیری کلنٹن پر پانچ پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی۔
پول سروے کی رپورٹ کے مطابق ایری زونا میں ڈونلڈ ٹرمپ کو پینتا لیس اور ہیلری کو چالیس فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہوئی جبکہ ٹیکسا س اور جارجیا میں بھی ٹرمپ ہیلری سے آگے رہے۔
امریکی ریاست جارجیا میں 58 اور ٹیکساس میں 54فیصد ووٹرزارلی ووٹنگ کے تحت حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن نے ایف بی آئی اور عوام سے متعدد بار جھوٹ بولا ہے اگروہ صدر بنیں تو امریکا آئینی بحران سے دوچار ہوسکتا ہے۔
ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نےہلیری کلنٹن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بطور وزیرخارجہ بدعنوانیوں میں ملوث رہی ہیں