اتوار, 24 نومبر 2024


لندن میں بدعنوانی اور سنسر شپ کیخلاف احتجاج ،50افراد گرفتار

 

ایمز ٹی وی ( لندن )برطانوی پولس نے ہفتے کو لندن میں بدعنوانی اور سنسر شپ کیخلاف ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران 50افراد کو گرفتار کر لیا ہےمظاہرے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف بیان کیا جا رہا تھا اور اس کا اہتمام ’انانامس‘ یعنی ’نامعلوم‘ نامی کمپیوٹر ہیکنگ گروپ نے کیا تھا۔

اسی طرح کا ایک مظاہرہ بدعنوانی کے خلاف واشنگٹن میں بھی ہوا اور اس دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 2افراد کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

انانامس گروپ کا کہنا ہے کہ کہ یہ اقدام ان کے سالانہ ’ملین ماسک مارچ‘ سے متعلق ہے، جس کا ایک بڑا مقصد ’بدعنوانی، سنسرشپ، عدم مساوات اور جنگ‘ کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

سماجی میڈیا پر کئی دوسرے شہروں میں چھوٹے پیمانے پر ہونے والے ایسے مظاہروں کے بارے میں بھی اطلاعات سامنے آئیں ہیں۔ کئی ایک مظاہرین نے گائے فاکس کے ماسک پہنے ہوئے تھے جو سترھویں صدی کی ایک انقلابی شخصیت کی شبیہ ہے، جس نے برطانوی پارلیمان کو دھماکے سے اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ہفتے کو ملین ماسک مارچ مظاہرے کا اہتمام لندن میں کیا گیا۔ برطانیہ کے ایک موقر اخبار ’دی انڈیپنڈینٹ‘ کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ وسطی لندن آئے اور انہوں نے اس موقع پر عائد پابندی کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹریفلگر اسکوائر کی طرف مارچ کرنا شروع کر دیا تھا

 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment