ھفتہ, 23 نومبر 2024


مقبوضہ وادی میں کشمیری آج یوم استقلال منا رہے ہیں

 

ایمز ٹی وی(سری نگر)حریت رہنما یاسین ملک کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو چند رو ز کی رہائی کے بعد پھر سے حراست میں لے لیا ہے جبکہ میر واعظ عمر فاروق کر گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے ۔

حریت رہنماﺅں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کے باعث 17نومبر تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل کر رکھی ہے جبکہ آزاد مار چ کے اعلان کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ ہے جس سے لوگوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں ۔

مقبوضہ وادی میں کشمیری آج رہنماﺅں کی اپیل پر یوم استقلال منا رہے ہیں ۔ اس دوران ریلیاں بھی نکالی جائیں گی اور نماز جمعہ کے بعد حریت رہنما کشمیریوں سے خطاب بھی کریں گے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment