اتوار, 24 نومبر 2024


پاکستان کے دوست ملک چین کی فوجیں بھارت پہنچ گئیں۔۔۔ اہم خبر آگئی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) چین اور بھارت کی چھٹی انسداد دہشت گردی مشترکہ فوجی مشقیں پونا میں شروع ہوگئیں، مشقوں میں دونوں ملکوں کے 173،173 فوجی حصہ لے رہے ہیں، فوجی مشقیں 27 نومبر تک جاری رہیں گی۔

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین اوربھارت کی بری افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقیں بھارتی شہر پونا میں شروع ہو گئیں ہیں۔ مشقوں میں چین کے تبت سے173 فوجی اہلکاراور بھارت کے بھی 173 فوجی اہلکاران میں حصہ لے رہے ہیں۔

مشقوں میں انسداد دہشت گردی کی جاسوسی سرگرمیاں ، سادہ دھماکہ خیزمواد کی تلفی ،تلاش اور کنٹرول شامل ہیں۔یہ چین اور بھارت کی بری افواج کی چھٹی انسداد دہشت گردی مشترکہ مشقیں ہیں۔‎

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment