ایمز ٹی وی(کویت) کویت کے علاقہ سلوی میں 3افراد کویتی ایرانی اور بدون نے شاہی خاندان کے58 سالہ شیخ صباح مبارک الناصر الصباح کو اس کے کویتی دوست اور انڈونیشیائی خادمہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا
جبکہ ان کے انڈین ڈرائیور کو زخمی کردیا۔پولیس تینوں ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔بتایا جاتا ہے اس وقت شیخ صباح مبارک کے پاس ساڑھے چار لاکھ کویتی دینار موجود تھے اور شبہ ظاہر کیاجارہاہے کہ ملزمان ڈکیتی کی نیت سے گھر میں گھسے تھے۔مقتولین کو سپردخاک کر دیا گیا