جمعہ, 22 نومبر 2024


دنیا کے سب سے بڑے چینی ڈیم نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے چینی 'تھری گارجز' ڈیم نے سالانہ بجلی پیدا کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ دریائےِ یانگ ژی پر دس سال پہلے قائم ہونے والے ڈیم کے بجلی گھر سے 2014 میں مجموعی طور پر 98.8 ارب کلو واٹ آور بجلی پیدا ہوئی۔تھری گارجز ڈیم کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ڈیم سے پیدا ہونے والی توانائی چار کروڑ نوے لاکھ ٹن کوئلہ جلانے جتنی ہے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ 2013 میں برازیلین – پیراگوئیان ڈیم 'اتیاپو' کے نام تھا۔ڈیم کی تعمیر سے متاثرہ ہزاروں لوگ اب بھی غربت میں زندہ ہیں اور چینی حکومت نے 2012 میں تسلیم کیا تھا کہ ہجرت کرنے والے متاثرین پر 'فوری توجہ' کی ضرورت ہے۔تاہم اس دیو قامت منصوبے پر ماحولیاتی تحفظات بھی سامنے آئے ہیں۔ منصوبہ شروع ہونے پر دس لاکھ لوگوں کو مختلف مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔بیان کے مطابق، اس طرح ڈیم کے ذریعےدس کروڑ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہونے سے بچی۔ڈیم کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے دریا میں موجود ڈولفنز کی بقا خطرے میں ہے۔یاد رہے کہ 22500 میگا واٹ پیدا واری صلاحیت رکھنے والا تھری گارجز ڈیم دنیا کا سب سے بڑا پاور پلانٹ ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment