ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارت میں کرنسی بحران عروج پر ہے اور لاکھوں روپے جیب میں رکھنے والوں کیلئے دووقت کی روٹی خریدنا مشکل ہوگیا لیکن اب بھتہ خور اور بلیک میلروں نے بھی حالات کے مطابق اپنے مطالبات بھی شروع کردیئے ہیں،
خاتون رکن اسمبلی کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں مطالبہ کیاگیا کہ ڈیجیٹل کرنسی(ایک طرح کاآن لائن خریداگیاکرنسی کریڈٹ) کی شکل میں دو کروڑ روپے اداکریں یا پھر آپ کی تصاویر فحش ویب سائٹ پر ڈال دیں گے ۔
سائبر سکیمرز کی طرف سے فحش ویب سائٹ پر تصاویر اپ لوڈ کرنے سے روکنے کے لیے جبل پور کی 30سالہ خاتون سے دو کروڑ روپے ڈیجیٹل کرنسی میں جمع کرانے کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلپائن سے دھمکی آمیز ای میل بھجوائی گئی۔
پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
جبل پور کے ایس پی اشیش نے بتایاکہ ایسا لگتاہے کہ یہ غلط فہمی کی بنیاد پر ای میل آئی ، ہم ملزمان کو ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں، بلیک میلرز نے خاتون کودھمکی دی کہ اگر تاوان نہ دیاگیاتو اس کی ذاتی معلومات و تصاویر سوشل میڈیا ، دوست احباب اور فحش ویب سائٹس پر جاری کردیں گے ، رقم نہایت ہی کم عرصے میں جمع کرانے کا مطالبہ کیاگیا۔پولیس نے اعتراف کیا کہ اس کیس کی تحقیقات آسان نہیں ، ایسے مقدمات میں ملزمان ایسے براﺅزر استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے سرور کو ڈھونڈ نا مشکل ہوجاتاہے جبکہ ڈیجیٹل کرنسی میں رقم کا مطالبہ کیس کو مزید گھمبیر بنادیتاہے