جمعہ, 22 نومبر 2024


کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا،طارق فاطمی

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ ان کی ٹرمپ ٹرانزیشن ٹیم سے ملاقات نہ ہو سکی کیونکہ ابھی ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فاطمی کاکہناتھا کہ ابھی ٹرمپ ٹرانزیشن ٹیم سے ملنے کا کوئی فائدہ نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم اقتدار کے منتقلی میں مصروف ہے۔”امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کےخلاف کارروائی ہورہی ہے “ ۔


مشیر خارجہ طارق فاطمی کا کہناتھاکہ دنیا میں کسی بھی ملک کی2لاکھ کی فوج دہشت گردی کےخلاف کارروائی نہیں کررہی۔پاکستان پر امن افغانستان کےلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ہ امریکہ کے ساتھ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایاہے جبکہ پاکستان خطے میں اپنے مفادات کومدنظر رکھ کر فیصلے کرےگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طارق فاطمی کے دورہ امریکہ کو ناکام کہنا درست نہیں ہوگا۔طارق فاطمی کا دورہ امریکا کامیاب رہا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment