ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارت میں مسافر طیارہ سلپ ہو کر رن وے سے اتر گیا جس کے باعث 15مسافر زخمی ہو گئے
گووا ائیر پورٹ پر نجی کمپنی ائیر ویز کا طیارہ سلپ ہو کر اچانک رن وے سے اتر گیا جس کے باعث 15مسافر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد دینے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔مغربی انڈیا کے ائیر پورٹس کا انتظام سنبھالنے والی بھارتی نیوی کے حکام نے کہا ہے کہ ابھی تک حتمی طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ طیارہ رن وے سے کیسے سلپ ہوا ۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب گووا میں سیاحت اپنے عروج پر ہوتی ہے اور ہزاروں سیاح گووا میں ساحل سمندر پر آکر لطف اندوز ہوتے ہیں ۔بھارتی نیوی کے ترجمان ڈی کے شرما نے بتا یا ہے کہ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور باقی تمام کو بحفاظت طیارے سے اتارا گیا ۔دوسری جانب جیٹ ائیر ویز کے حکام کاکہنا ہے کہ طیارہ ٹیک آف کرنے کے لیے تیار تھا کہ اچانک سلپ ہو کر رن وے سے اتر گیا