ایمز ٹی وی(نئی دلی) بھارت،بنگلہ دیش اور آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق زلزلہ دوپہر 2 بجکر 42 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان ہوا۔ زلزلے کا مرکز ترپورہ کا علاقہ تھا جوکہ بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحدی کے پاس ہے۔
یاد رہے ٹھیک ایک سال قبل بھارت کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید زلزلے محسوس کیا گیا تھا۔ جبکہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔