اتوار, 24 نومبر 2024


زبیر گل ہمارے درینہ ساتھی ہیں حمزہ شہباز

 

ایمز ٹی وی(لندن) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما حمزہ شہبازشریف کی مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیرگل کے گھر آمد, حمزہ شہباز نے زبیر گل کی خیریت دریافت کی اور ان پر ہونیوالے حملے کی بھرپور مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے .

حمزہ شہباز نے زبیر گل سے ملاقات کے بعد کہا کہ زبیر گل ہمارے درینہ ساتھی ہیں۔ اور انتہائی مشکل ترین حالات میں انہوں نے پارٹی کے لئے قربانیاں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت مکمل طور پر زبیر گل کے ساتھ ہے اور ان پر ہونیوالے حملےکی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ زبیر گل نے حمزہ شہباز کو پولیس کو دئیے گے بیان اور مختلف پارٹی افراد کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں سے بھی آگاہ کیا۔ جس پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پارٹی کا نام لیکر ایسے گھناونے کام کررہا ہے تو ایسے افراد کی مکمل سرکوبی کی جائے گی۔ اور جو کوئی بھی اس حملے میں ملوث پایا گیا اس سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔ ملک بھر میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام نے دھرنا سیاست کو یکسر مسترد کرکے مسلم لیگ حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت اور ان کی پارٹی کو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے دئیے گے دھرنے کے دوران خدشہ تھا کہ کہیں سی پیک منصوبے کا حال بھی کالا باغ ڈیم جیسا نہ ہو۔ لیکن عوام کے تعاون سے دھرنوں والوں کو عوام نے مسترد کرکے خوشحالی کے سفر کو رکنے نہیں دیا۔ پاناما کیس کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتوں پر پورا بھروسہ ہے اور شریف فیملی سرخرو ہو گی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment