ایمز ٹی وی(نئی دہلی) نئی دہلی میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت کے گھر سامنے مشکوک اندازمیں کھڑے 40 سالہ افغان شہری کو پولیس نے حراست میں لے لیاتاہم پوچھ گچھ کے بعداسے رہاکردیاگیا۔
پولیس نے بتایاہے کہ افغان شہری کی شناخت کمال فریاوی کے نام سے ہوئی جو گزشتہ روزشام کے وقت نئی دہلی میں بھارتی فوج کے سربراہ بپن راوت کے گھر کے سامنے مشکوک حالت میں کھڑا تھا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرآف پولیس نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ بپن راوت کی رہائشگاہ کی سکیورٹی پر مامورافسران نے افغان شہری کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی جس پر اسے حراست میں لیاگیا،پوچھ گچھ کے دوران افغان شہری وہاں اپنی موجودگی کا کوئی اطمینان بخش جواب بھی نہ دے سکا۔بعدازاں پوچھ گچھ کے بعدافغان شہری کو رہا کردیاگیا