اتوار, 24 نومبر 2024


ٹرمپ انتظامیہ ایران کے اِن اقدامات کی مذمت کرتی ہے

 

ایمز ٹی وی(بواشنگٹن) امریکا نے میزائل تجربے پر ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ کیے گئے جوہری سمجھوتے کو خطرے میں ڈال رہا ہے ۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن نے اپنے بیان میں ایران کی بلیسٹک میزائل تجربے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے امریکا اورعلاقے کے اتحادیوں کو خطرے میں ڈال رکھا ہے ۔”فی الحال ہم ایران کو باضابطہ طور پر زیرِ انتباہ رکھ رہے ہیں“۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ایران کے اس اقدام پر امریکی صدر ٹرمپ کیا حکمت عملی اپناتے ہیں تاہم سینئر حکومتی حکام نے ایران پر فوجی آپریشن کو خارج از امکان قرار نہیں دیا ۔فلن نے کہا کہ ایران کے رہنما اب ایسا اقدام کرنے کی جرات کر رہے ہیں کیونکہ جوہری سمجھوتا کمزور اور غیر مو¿ثر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ ایران کے بدنیتی پر مبنی اقدامات کا جواب دینے میں ناکام رہی، جس میں ہتھیاروں کی منتقلی، دہشت گردی کی حمایت اور بین الاقوامی ضابطوں کی دیگر خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
قومی سلامتی کے مشیر نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے اِن اقدامات کی مذمت کرتی ہے جس سے مشرقِ وسطیٰ اور باقی دنیا کی سلامتی، خوش حالی اور امریکیوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔دوسری جانب ایران نے جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزی کے تاثر کو مسترد کردیا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment