ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکی محکمہ دفاع نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹرمپ ٹاور میں قیام کے دوران فوجیوں اور سامان رکھنے کے لیے کرائے پر جگہ مانگ لی ہے۔ خاتون اول ملینیا ٹرمپ اوران کے بیٹے بیرن ٹرمپ ٹاورمیں ہی مقیم ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس سے ٹرمپ ٹاور روزانہ آنے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔پینٹاگان کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ سرکاری مشن کی ضروریات کے لیے ٹرمپ ٹاور میں قابل اطلاق قانون کے مطابق محدود رقم سے لیز پر جگہ حاصل کی جائے گی۔
امریکی صدر نے ٹرمپ ٹاور کے کسی حصے کی فروخت یا اپنے اثاثوں کو آزاد منیجر کے ذریعے کنٹرول کو مسترد کردیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق خاتون اول ملینیا ٹرمپ اور ان کے بیٹے بیرن ٹرمپ ٹاور میں ہی مقیم ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس سے ٹرمپ ٹاور روزانہ آنے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
امریکی صدر کے ساتھ فوجی اور خاص طور پر نیو کلیئر کوڈز والا بریف کیس بھی ہوگا، جس سے ایک لمحے کے نوٹس پر حملے کا حکم دیا جاسکتا ہے۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ٹاور میں فوجی افسران اور ساز و سامان کے لیے جگہ ملنا ضروری ہے، جو امریکی صدر کے عمارت میں قیام کے دوران ان کی سپورٹ کریں گے