اتوار, 24 نومبر 2024


ہٹلر کے زیر استعمال ٹیلی فون 3 لاکھ ڈالرمیں فرخت

 

 
ایمز ٹی وی(واشنگٹن) جرمن رہنما ڈولف ہٹلر کے ٹیلی فون کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی نیلامی رواں ہفتے امریکا میں ہو گی ۔
دوسری جنگ عظیم میں جرمن لیڈر ہٹلر کے زیر استعمال ٹیلیفون کو اسی ہفتے امریکا میں نیلامی کیلئے پیش کیا جا ئے گا جس کی بولی ایک لاکھ ڈالر سے شرو ع ہو گی۔ لال رنگ کے اس ٹیلی فون سیٹ پر نازی رہنما ہٹلر کا نام کندہ ہے اور یہ برلن کے ایک بنکر سے 1945ءمیں برآمدہوا تھا۔سویت روس کے فوجیوں نے جرمن فوج کے ہتھیار ڈالنے کے بعد برطانوی بریگیڈیئر سر راف رینر کو یادگار کے طور پر یہ فون تحفے میں پیش کیا تھا۔
الیگزینڈر ہسٹاریکل آکشنس نامی نیلام گھر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ٹیلیفون سیٹ کی نیلامی میری لینڈ کے چیساپیک سٹی میں ہو گی اور بولی ایک لاکھ ڈالر سے شروع کی جائے گی۔
نیلام گھر نے امید ظاہر کی ہے کہ سر راف کے بیٹے اس فون کو فروخت کر رہے ہیں اور اس کی قیمت 3 لاکھ ڈالر تک جا سکتی ہے۔نیلام گھر کے اہلکار بل پیناگوپلس نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ فون وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیار تھا کیونکہ یہ ہٹلر کے استعمال میں تھا جو اس کے ذریعے حکم دیا کرتے تھے اور جنگوں میں اس نے بہت سی جانیں لی ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment