اتوار, 24 نومبر 2024


خواتین کے لیے بیرون ملک سفر میں محرم کو ساتھ رکھنے کا فیصلہ

 

ایمز ٹی وی(طرابلس) لیبیا حکومت نے خواتین کے بیرون ملک سفر کے لیے محرم کی موجودگی کی شرط لازمی قرار د ے دی ۔غےر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبی پارلیمنٹ کے ماتحت مشرقی علاقے کے فوجی گورنر جنرل عبدالرزاق الناظوری نے اپنے ایک تازہ حکم نامے میں تاکید کی ہے
خواتین بیرون ملک سفر کے دوران محرم کو ساتھ رکھیں۔دوسری جانب لیبیا میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں اور سماجی تنظیموں نے محرم کی شرط کی مذمت کرتے ہوئے اسے حقوق نسواں اور خواتین کے سفر پر پابندی کے مترادف قرار دیا ہے۔
خواتین کے لیے بیرون ملک سفر میں محرم کو ساتھ رکھنے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد مشرقی لیبیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں طبرق اور الابرق میں بھی ماحول کافی کشیدہ ہے۔ لیبی خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم ’ویمن ٹرائبیون فائونڈیشن‘ کی چیئرپرسن نے خواتین کے سفر میں محرم کی شرط کو لازمی قرار دینے کی مذمت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ البیضاءشہر میں حکومتی ہیڈ کواٹر کے قریب واقع الابرق ہوائی اڈے پر محرم سے متعلق فیصلے کا اطلاق اتوار سے کیا گیا جس کے نتیجے میں خواتین کو بیرون ملک سفر میں کافی مشکلات کا سامنا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment