ھفتہ, 23 نومبر 2024


نیوکلیئرسپلائرزگروپ سے متعلق پاکستان کے موقف کی تعریف

 

ایمزٹی وی(انقرہ) وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ ترکی کے دوران ملاقاتوں اور طے پانے والے معاہدوں کے بارے میں مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے،
ہتھیاروں کی روک تھام اورجوہری عدم پھیلاوےعالمی ہدف کیلیے تعاون بڑھانےپراتفاق کیا گیا ہے،ترکی کی جانب سے نیوکلیئرسپلائرزگروپ سے متعلق پاکستان کے موقف کی تعریف کی گئی ہے،دونوں ملک دفاع کے شعبے میں طویل المدت اور دوررس حکمت عملی اپنائیں،مشترکہ دفاعی پیداوار اور تحقیق پر توجہ دینے ، دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے درمیان مشاورت کو مزید موثربنانے، ترقی اور استحکام کے حصول کیلیے اقتصادی تعاون تنظیم کو مزید موثر بنانے کا عزم کیا گیا ہے،دونوں ملکوں نے سلامتی کونسل اصلاحات کیلیے ممکنہ وسیع تراتفاق رائے پربھی زور دیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مزید جمہوری،شفاف ،موثراور جوابدہ ہونا چاہیے،مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے'پاکستان،ترکی کامسئلہ کشمیرکوجامع مذاکرات کے ذر یعے حل کرنے کی ضرورت پرزور دیا گیا ہے، انتہاپسندی کے خطرات سے نمٹنے کیلیے بھرپور معاونت ، ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے، سیاسی رابطہ گروپ تمام دیگرورکنگ گروپس کی سرگرمیوں کا ذمے دارہوگا، سیاسی ،پارلیمانی،تجارتی،سول سوسائٹی اور میڈیا کے تبادلوں کو فروغ دیا جائیگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع امور کو حل کرنے پر زور دیا گیا، اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کونسل کے فیصلوں پرموثرعملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔
او آئی سی ، اقوام متحدہ ،ای سی او کے فورم پر قریبی روابط بڑھائیں جائینگے، ڈی ایٹ سمیت عالمی و علاقائی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے، دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے درمیان مشترکہ رابطہ ورکنگ گروپ تشکیل دیاجائیگا،سیاسی رابطہ گروپ تمام دیگرورکنگ گروپس کی سرگرمیوں کا ذمے دارہوگا، سیاسی ،پارلیمانی،تجارتی،سول سوسائٹی اور میڈیا کے تبادلوں کو فروغ دیا جائیگا، پاکستان اور ترکی نے دہشت گردی کواسلام سے جوڑنے پرتحفظات کااظہار کیا ہے۔
17نومبر2016کےا سٹریٹجک تعاون اجلاس کے مشترکہ اعلامیے پر عملدرآمد،گزشتہ تمام اجلاسوں کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمدیقینی بنانے، دونوں ملکوں میں امن اور خوشحالی کیلیے ایک دوسرے کی بھرپورحمایت کا عزم کیا گیا ہے، پاکستان نے ترکی میں 15 جولائی کی بزدلانہ ناکام فوجی بغاوت ، پاکستان اور ترکی میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوجی بغاوت ناکام بنانے والے بہادر اور پرعزم ترک عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment