ھفتہ, 23 نومبر 2024


بھارتی فوج میں ناقص کھانا اور کرپشن کی نشاندہی

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارتی حکومت اور فوجی حکام کی نیندیں اڑانے والے سپاہی تیج بہادر نے ایک اور پیغام جاری کر دیا ۔مودی کو مخاطب کرتے ہوئے بھارتی فوجی تیج بہادر نے پوچھا ہے کہ بتایا جائے میرا جرم کیا ہے ؟
بھارتی فوج میں ناقص کھانے اور کرپشن کی خفیہ کہانیوں سے پردہ اٹھا کر مودی حکومت کو پوری دنیا کے سامنے رسوا کرنے والے بھارتی فوجی تیج بہادرنے سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو جاری کر دی جس میں ا س نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ” فوج میں ناقص کھانا اور کرپشن کی نشاندہی پر اب تک کوئی اقدام کیوں نہیں اٹھا یا گیا؟
تیج بہادر نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ”مودی جی کو کرپشن کے خاتمے کا وعدہ یا ددلانے کی سزا مجھے تشدد کا نشانہ بنا کر دی جا رہی ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment