جمعہ, 22 نومبر 2024


حکومتی پالیسیاں موقع کے حساب سے بنتی ہیں اور ختم ہوتی ہیں،پرویز مشرف

 

ایمز ٹی وی(دبئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ،انہوں نے غلط وقت پر ایسا بیان دیا، عجیب وزیردفاع ہیں جو اپنی فوج کے خلاف بولتے ہیں ، سویت یونین کے خلاف مجاہدین کو لایا گیا تھا، ان کے خلاف لڑنا ہمارے حق میں تھا، حکومتی پالیسیاں موقع کے حساب سے بنتی اور ختم ہوتی رہتی ہیں ، ہمیں مجاہدین اور دہشت گردوں میں فرق کرنا ہوگا ، پانامہ کیس میں ججز پر بہت پریشر ہے ، بھارت کا ارادہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے وہ افغانستان سے دہشت گرد بھیجتا ہے ، ہمیں بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے ، جنگ دونوں ملکوں کیلئے نقصان دہ ہے ۔ خواجہ آصف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے،انہوں نے غلط وقت پر ایسا بیان دیا ہے ، سویت یونین کے خلاف مجاہدین کو لایا گیا تھا اور ان کے خلاف لڑنا ہمارے حق میں تھا ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں موقع کے حساب سے بنتی ہیں اور ختم ہوتی ہیں ، مجاہدین اور دہشت گردوں میں ہمیں فرق کرنا ہوگا ، پاکستان کو کھوکھلا کرنے والے اصل دہشت گرد ہیں ، ہمارے عجیب وزیر دفاع ہیں جو فوج کے خلاف بولتے ہیں ، بھارت کا ارادہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے ،بھارت افغانستان سے دہشت گرد پاکستان میں بھیجتا ہے اور کاروائیاں کرواتا ہے ، بھارت ہمیں ختم کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے ، جنگ دونوں ملکوں کے لئے بہت نقصان دہ ہے ، فوجی عدالتوں پر مفادات کی سیاست ہو رہی ہے ۔ سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف نے مجھ سے فوجی عدالتیں بنوائی تھیں ، کراچی ملیر کینٹ میں فوجی عدالتیں بنوائی گئیں تھیں ، ان لوگوں کو صرف سیاست عزیز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عناصر کا دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ ہے ، فوج کو سیاسی معاملات میں کم سے کم ملوث کرنا چاہیے ، رینجرز اور ایف سی کو زیادہ طاقتور کرنا چاہیے ، پانامہ کیس میں عوام کی عدالت ایکٹو ہے ، اس میں نوازشریف بالکل بری نہیں ہوں گے ، پانامہ کیس میں ججز پر بہت پریشر ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کی وجہ سے امریکہ ہم سے ناراض ہے ،ہمیں ان غلط فہمیوں کے دور کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے ،خواجہ آصف وزیر دفاع ہوتے ہوئے فوج کے خلاف بول رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے بھارت کو دیئے جانے والے ڈرون پر پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے ،ہمارے پاس ڈرون بھی ہیں اور ہتھیار بھی ،ہم بھی اپنے ڈرون بھیج کر ان کی ساری نقل و حرکت دیکھ سکتے ہیں ،امریکہ نے بھارت کو فوٹو گرافی والے ڈرون دیئے ہوں گے ،ہل فائر میزائل والے ڈرون نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضرب عضب وزیرستان میں لانچ ہوا تھا جہاں دہشت گردوں کو مکمل سپورٹ حاصل تھی ،جہاں سے خود کش جیکٹ تیار ہوتی تھیں ،نارتھ وزیرستان کی حد تک آپریشن ضرب عضب انتہائی کامیاب تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ مساجد اور مدرسوں کو کچھ عناصر مس یوز کرتے ہیں ،اس پر کھل کر بات کرنی چاہئے ،کوئی ایسا قانون بننا چاہئے کہ پشاور کا بچہ پشاور کے مدرسے میں ہی تعلیم حاصل کرے اور کراچی کا بچہ کراچی کے مدرسے میں ہی پڑھے ،اس طرح کا اگر قانون بن گیا تو آدھے مسائل حل ہو جائیں گے ۔ملٹری کورٹ کے حوالے سے ایک سوال پر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں پر سیاست ہو رہی ہے ،سول کورٹ میں ہونے والے ٹرائل میں دہشت گردوں کے خلاف گواہ آنے سے ڈرتے ہیں جبکہ ججز بھی فیصلہ دینے سے کتراتے ہیں ،اس کی فیملی کو دھمکیاں دی جاتی ہیں ،اس کا حل صرف ملٹری کورٹ ہی ہے،نوازشریف نے مجھ سے فوجی عدالتیں بنوائی تھیں ، کراچی ملیر کینٹ میں فوجی عدالتیں بنوائی گئیں تھیں ، ان لوگوں کو صرف سیاست عزیز ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment