ھفتہ, 23 نومبر 2024


بھارتی ریلوے اسٹیشن کودھماکے سے اڑانے کا الرٹ جاری

 

ایمز ٹی وی(آگرہ) بھارتی شہر آگرہ کے کینٹ ریلوے سٹیشن پر دو دھماکے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق داعش کی تاج محل کو اڑانے کی دھمکی کے بعد آگرہ کینٹ ریلوے سٹیشن کو نشانہ بنایا گیا ہے اور دودھماکے کیے گئے ہیں جو کہ معمولی نوعیت کے بتائے جارہے ہیں جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایک دھماکہ اس وقت ہوا جب کینٹ ریلوے سٹیشن کا صفائی کا عملہ وہاں سے کوڑا کرکٹ اٹھا رہا تھا جبکہ دوسرا دھماکہ کچھ ہی منٹ بعد کچرا اٹھانے والے جگہ کے قریب ہوا۔دھماکوں کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ داعش کی طرف سے تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی جبکہ ریلوے سٹیشن کو بھی اڑانے کا الرٹ جاری کیا گیا تھا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment