جمعہ, 22 نومبر 2024


دھماکا کرنے والے شکست خوردہ اور ہارے ہوئے لوگ ہیں، امریکی صدر

 

ایمزٹی وی (یروشلم)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مانچسٹر میں دھماکا کرنے والے شکست خوردہ اور ہارے ہوئے لوگ ہیں تاہم معصوم لوگوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ برطانوی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔”امریکا مسلمان ، عیسائی اور یہودی بچوں کا مستقبل محفوظ کرنے کیلئے تعاون کو تیار ہے“۔ریاض کے تاریخی اجتماع میں مسلم سربراہوں سے خطاب کیا اور کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے میں ہماری مدد کریں۔
فلسطینی کے دورے پر پہنچنے کے بعد ہم منصب محمو د عباس کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کو تیار ہیں تاہم اسرائیل کو انسانی حقوق کا احترام کرنا ہو گا ۔” اسرائیلی صدر نیتن یاہو بھی خطے میں امن کے خواہاں ہیں “۔اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کی بحالی کیلئے کوشاں ہوں۔
ٹرمپ نے کہا کہ فلسطین کے ساتھ ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے ۔انتہا پسندی اور دہشتگردی کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہو گا ۔خطے میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔
مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین پر غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے ، اسرائیل کو انسانی حقوق کا احترام کرنا ہو گا ۔امریکی صدر کو مقدس سر زمین پر خوش امدید کہتے ہیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment