ھفتہ, 23 نومبر 2024


بھارت میں مسلمان غیر محفوظ

 

ایمزٹی وی (نئی دہلی)بھارت میں بی جے پی کے کارکنوں اور ہندو انتہا پسندوں نے گائے ذبح کرنے کے شبہ میں مسلمانوں کو سرعام زندہ جلانے کی دھمکی دے دی۔
بھارتی ریاست ہریانہ میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے مسلمانوں کے قتل عام کا اعلان کردیا۔ جنونی ہندوؤں نے مسلمانوں کو علاقہ چھوڑنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ گائے ذبح کی تو زندہ جلادیا جائے گا۔
نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات مزید تنگ کردیا گیا ہے۔ ایک طرف مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم کی تاریخ رقم ہورہی ہے تو دوسری جانب باقی ریاستوں میں بھی مسلمانوں کا بےدردی سے قتل عام جاری ہے۔ چند روز قبل مہاراشٹرمیں انتہا پسندوں نےدن دیہاڑے تلواروں کے وار کرکے مسلمان نوجوان کوبڑی بےرحمی سے قتل کیا تھا۔
سب سے بڑی جمہوریت کےجھوٹےدعویداربھارت میں مسلمانوں کےساتھ ساتھ دیگراقلیتیں بھی مظالم کی چکی میں پس رہی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی حکومت نے ہندو انتہا پسندی کے اس جن کو بوتل میں بند نہ کیا تو خود بھارتی ریاست کا اپنا وجود بھی خطرے پڑسکتا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment