جمعہ, 22 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


سعودی عرب سے تیل ہمیں مفت یا سستے داموں نہیں ملتا

ایمز ٹی وی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب سے تعلقات کے بارے میں کہا ہے کہ سعودی عرب سے تیل ہمیں مفت یا سستے داموں نہیں ملتا بلکہ بازار کے داموں خریدا جاتا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دیگر ممالک کے طرح تجارتی بنیادوں پر ہی پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی جاتی ہیں۔ سعودی عرب پاکستان کو انھی قواعد کے تحت تیل فراہم کرتا ہے جیسا کہ برطانیہ یا دیگر ممالک کو، باقاعدہ اس کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ نہ تیل ہمیں سستا ملتا ہے، نہ مفت ملتا ہے اور نہ ہی غیر معمولی تجارتی قواعد کے تحت دیا جاتا ہے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کے جوہری اور دفاعی پروگرام میں خفیہ سعودی مدد کے بارے میں اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’کوئی پوشیدہ مدد نہیں ہے،  ہمارے جوہری پروگرام، میزائل پروگرام، ضرب غضب آپریشن میں کوئی مدد نہیں ہے اور ہم اپنے وسائل ہی سے تمام اخراجات پورے کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے پاکستانی پارلیمان کی یمن سے متعلق قرارداد اور بدھ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں سعودی عرب کے دورے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’جس طرح سعودی عرب کو اس وقت ترکی، برطانیہ اور امریکہ انٹیلی جنس اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہے ہیں، وہ پاکستان بھی کر رہا ہے۔ ہماری ایک کمٹمنٹ ہے کہ اگر سعودی عرب کو براہ راست خطرہ لاحق ہوتا ہے کہ تو اس کو پاکستان پر حملہ سمجھا جائے گا اور اس میں ہم عملی طور پر شامل ہوں گے۔  

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment