ایمز ٹٰی وی(فارن ڈیسک) بھارت کو اس کی آبادی کے لحاظ سے دنیا کادوسرا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اس ملک میں ننھی بچیاں بھی برائے فروخت ہوگئی ہیں اوراسکے بڑے مرکز حکومتوں کی امداد سے چلنے والے سرکاری یتیم خانے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں غربت اور جہالت جہاں بچیوں کو ان کی عمر رنگ اور خدو خال کی منناسبت 3 ہزار سے 50 ہزار روپے تک میں خریدا اور فروخت کیا جاتا ہے۔ بھارت کی ایک نجی ٹی وی کی جانب سے نشر کی جانے والی رپورٹ کے مطابق بچیوں کی خرید و فروخت کا سب سے برا مرکز ریاست تلنگانہ ہے جہاں ننھی پریوں کے خریدار مڈل مین سے رابطہ کرتے ہیں جو انہیں ان کی خواہش کے مطابق بچیوں کی تصاویر ای میل اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھجواتے ہیں، یہ بچیاں عام طور پر یتیم خانوں میں ہوتی ہیں۔ بچی کی عمر جتنی کم، رنگت صاف اور نقوش پر کشش ہوتے ہیں اس کی قیمت اسی قدر زیادہ ہوتی ہے۔ ننھی پریوں کی بردہ فروشی کے اس گھناؤنے دھندے کی خبر نشر ہونے کے بعد تلنگانہ کے وزیر داخلہ نیانی نراسہما ریڈی کا کہنا ہے کہ وہ اس گھناؤنی حرکت کو برداشت نہیں کریں گے ان کا کہنا تھا کہ بچیوں کی فروخت میں شامل تمام افراد کو سخت سزا دی جا ئے گی جبکہ نائب وزیر اعلیٰ محمد محمود علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارت کے وزارت امورنسواں واطفال سے رابطہ کیا ہے جو اس کی تفتیش کریں گے۔
بھارت میں سرکاری یتیم خانوں میں معصوم بچیوں کاخریدوفروخت
- 24/04/2015
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1780 K2_VIEWS
Leave a comment