جمعہ, 08 نومبر 2024


ایئر شو کے 16 ویں ایڈیشن میں پاکستانی شاہینوں کی شرکت

 

ایمزٹی وی(دبئی)متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم و حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی ایئر شو کا افتتاح کر دیا،ایئر شو میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے 160 سے زائد طیارے نمائش کیلئے رکھے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں ایئر شو کے 16 ویں ایڈیشن کا افتتاح کر دیا،یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایئر شو کا افتتاح کیا ،ایئر شو میں پاکستان سمیت ملک بھر کے پائلٹس فضائی کرتب دکھائیں گے ،فضائی کرتب کی تقریب شام ہو گی جس میں ہزاروں لوگوں کی آمد متوقع ہے ،ایئر شومیں پاک چین اشتراک سے تیار کردہ طیارے نمائش کیلئے رکھے گئے ہیں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کر رہے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment