ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا میں بحریہ کا بغیر پائلٹ جاسوس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ ترجمان بھارتی بحریہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائلڈن جزیرے کے شمال میں واقع آئی این ایس گاردا کے ہوائی اڈے سے اڑنے والا ڈرون معمول کے نگرانی مشن پر تھا لیکن اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق ڈرون طیارہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیوں کہ ہوائی اڈے کے قریب کوئی آبادی موجود نہیں۔ حادثے کی تحقیقات کے لئے بورڈ نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا ہے اور بہت جلد وجوہات سامنے آجائیں گی۔