جمعہ, 22 نومبر 2024


امریکا کے بغیرافغان حکومت کا وجود بھی باقی نہیں رہ سکتا

 

یمزٹی وی(کابل)افغانستان کے صدراشرف غنی نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا کے تعاون کے بغیر افغان فوج اور حکومت چھ ماہ بھی نہیں چل سکتی۔
غیر ملکی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں افغان صدر نے اپنی حکومت کی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے اور اپنی حکومت کے مکمل طور پر امریکا پر انحصار کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی حمایت کے بغیر افغان نیشنل آرمی چھ ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی اورافغان حکومت کا وجود بھی باقی نہیں رہ سکتا۔
اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان کو 21 بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں سے خطرہ ہے، درجنوں خودکش حملہ آور افغانستان بھیجے جارہے ہیں، پشتون بیلٹ کے بڑے حصے پر طالبان کا کنٹرول ہے اور کابل حکومت انہیں بے دخل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ طالبان کی طاقت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ہم محاذ جنگ میں ہیں، طالبان نے عوام کو اتنا خوفزدہ کردیا ہے کہ وہ حکومت پریقین کرنے پر آمادہ نہیں۔
واضح رہے کہ امریکا افغانستان کےدفاعی بجٹ کا 90 فیصد ادا کرتا ہے جب کہ 16 سال کی اس طویل جنگ میں امریکا کو ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment