ایمزٹی وی(جنیوا) پاکستان ایک بار پھر 2018 کے لیے جنیوا میں جی 77گروپ اور چینی گروپ برائے ترقی پذیرممالک کا سربراہ اورنمائندہ ملک بن گیا۔
تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے سفیر جیمز ایلکس سیکیلا نے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے تجارت و ترقی(یو این سی ٹی اے ڈی)کے سیکریٹری جنرل مخیسہ کتوئی اور دیگر حکام کی موجودگی میں جی 77 گروپ کی سربراہی پاکستانی سفیرفرخ عامل کے لیے چھوڑدی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وفود نے کہاکہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے خطرات کے پیش نظربنایاجانے والااتحاداب پہلے سے بھی زیادہ اہمیت کاحامل ہے۔
دوسری جانب جینوا میں یواین سی ٹی ڈی میں منعقدہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ عامل نے جی 77 میں نئی توانائی دینے کی ضرورت پر زور دیا جہاں اقوامِ متحدہ کو بھی چیلنجز کاسامناہے۔