ایمزٹی وی(لیبیا)لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 33 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔
لیبیا آبزرور کے مطابق پہلا دھماکا سلمانی کے علاقے میں بیت رضوان مسجد کے قریب ہوا جہاں مشرقی لیبیا کی بریگیڈ 210 کے جنگجوؤں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔
دھماکے کے بعد جیسے ہی ریسکیو اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو دوسرا دھماکا ہو گیا۔
مقامی میڈیا نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکوں میں مشرقی لیبیا کی سیکیورٹی فورسز کی انویسٹی گیشن یونٹ کے سربراہ احمد الفتوری بھی ہلاک ہوئے۔
خیال رہے کہ بن غازی مشرقی لیبا کے کمانڈر خلیفہ ہفتار کی فورسز کے زیر تسلط ہے اور یہ علاقہ انہوں نے مخالف گروہ سے شدید لڑائیوں کے بعد حاصل کیا تھا۔