جمعہ, 22 نومبر 2024


امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود کیے جانے کا خدشہ

 

ایمز ٹی وی(امریکا) امریکا نے پاکستانی حکومت کو تنبیہہ کی ہے کہ اگر پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کو آزاد نقل و حرکت کی اجازت نہ دی گئی تو امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کی جاسکتی ہے۔

ان پابندیوں کا اطلاق یکم مئی سے ہونے کا امکان ہے اور 25 میل کے علاقے سے باہر نقل و حرکت کے لیے پاکستانی سفارتکاروں کو 5 روز پہلے امریکی حکومت سے اجازت لینا ہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے ان کے پاس ایسی کوئی اطلاعات نہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment