ایمز ٹی وی (بین الاقوامی)سعودی عرب میں گزشتہ چند سال سے اصلاحاتی پروگرام جاری ہے، جس کے تحت تاریخ میں پہلی بار کئی اہم کام شروع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔جہاں رواں برس سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کی میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا تھا، وہیں 11 سے 14 اپریل کے درمیان پہلی بار خواتین کے فیشن ویک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ساتھ ہی عالمی ’یوم صحت‘ کے موقع پر سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کی سائیکل ریس کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر کی 47 خواتین نے حصہ لیا۔عرب نشریاتی ادارے ’العربیہ‘ کی رپورٹ کے مطابق پہلی ویمن سائیکل ریس کا انعقاد ساحلی شہر جدہ میں کیا گیا، جس دوران خواتین نے 10 کلو میٹر تک سائیکل چلائی۔
رپورٹ کے مطابق ریس میں ملک بھر کی 47 خواتین نے حصہ لیا، جن میں سے زیادہ تر نوجوان اور کم عمر لڑکیاں تھیں۔
سائیکل ریس کا انعقاد سعودی عرب کی اسپورٹس جنرل اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا، جس کا مقصد خواتین میں صحت سے متعلق سرگرمیوں کو اجاگر کرنا تھا۔ریس کا انعقاد عالمی یوم صحت کی مناسبت سے کیا گیا، رواں برس دوسری مرتبہ سعودی عرب میں خواتین کی منفرد سرگرمیوں کے ایونٹ کا انعقاد ہوا۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ مارچ میں جدہ میں ہی خواتین کی میراتھن ریس منعقد کی گئی تھی، جس میں دنیا کے دیگر ممالک کی خواتین نے بھی شرکت کی تھی۔میراتھن ریس میں مجموعی طور پر 1500 سے زائد خواتین نے شرکت کی تھی۔اس سے قبل گزشتہ ماہ دسمبر میں پہلی بار خواتین کا میوزک کنسرٹ بھی منعقد ہوا تھا، جس میں مصری گلوکاراو¿ں سمیت دیگر عرب سنگرز نے پرفارمنس کی تھی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیے جانے اور وہاں سینما ہاو¿س کھولے جانے سمیت دیگر فیصلے سعودی حکومت کے وڑن 2030 کے تحت کیے جا رہے ہیں۔اس وڑن کے تحت مقامی افراد خصوصا نوجوانوں اور خواتین کو زیادہ سے زیادہ آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔