ایمزٹی وی(ریاض)سعودی حکومت نے عازمین حج کیلیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی۔
ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق سعودی حکومت نے عازمین حج کیلیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قراردیدی،عازمین ِ حج بائیو میٹرک تصدیق کے بغیرسعودی عرب روانہ نہیں ہوسکیں گے، عازمین حج کی بائیومیٹرک تصدیق سعودی حکومت کی نامزدکمپنی”اعتماد “کریگی تمام عازمین حج کوفنگر پرنٹس/بائیو میٹرک سہولت مفت مہیاکی جائیگی۔
واضح رہے کہ 6 سال سے کم عمر بچے اور80سال سے زائد بزرگ بائیو میٹرک سے مستثنیٰ ہیں۔