ایمز ٹی وی(کابل) افغانستان میں طالبان کی جانب سے متعدد دہشت گردانہ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے۔
طالبان نے افغانستان کے جن صوبوں کو نشانہ بنایا ان میں اٖفغان صوبہ فراہ اور لوگر شامل ہیں، مذکورہ حملوں میں خوتین اور فوجیوں سمیت 12 افراد مارے گئے، جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فراہ صوبے میں کیے گئے طالبان کے ایک حملے میں 4 فوجیوں کی موت ہوئی، جبکہ صوبائی حکام نے جوابی کارروائی میں انیس جنگجوؤں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بعد ازاں مشرقی صوبے لوگر میں شدت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، افغان سیکیورٹی اہلکاروں اور طالبان عسکریت پسندوں کی دوطرفہ فائرنگ سے 4 خواتین ماری گئیں۔
علاوہ ازیں طالبان کے افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں سے 4 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے، افغان حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب نیٹو افواج کے فضائی حملے میں نو افغان پولیس اہلکاروں کے مرنے کی بھی حکام نے تصدیق کر دی ہے، غلطی کے باعث مذکورہ حملے نے 9 سیکیورٹی اہلکاروں کی جانیں لیں۔
نیٹو نے یہ حملہ لوگر صوبے کے ضلعے عذرہ میں کیا تھا جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں، جبکہ اس حملے میں چودہ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، نیٹو اور کابل حکام نے اس حملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی اعلیٰ اہلکار نے طالبان کے نمائندوں سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی تھی