جمعہ, 22 نومبر 2024


بھارت میں پاکستان کی71 ویں یوم آزادی کا جشن منایا گیا

 

ایمز ٹی وی (دہلی) بھارت کے دارالحکومت میں واقع ہائی کمیشن کے دفتر میں چودہ اگست کا جشن منایا گیا۔
ملک بھر اور بیرونِ ممالک میں بسنے والے پاکستانی آزادی کا 71واں جشن جوش و خروش سے منارہے ہیں، اس ضمن میں تعلیمی اداروں ، سرکاری دفاتر میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے ہائی کمشنرسہیل حمید نے شرکت کی۔
پاکستانی ہائی کمشنر نے اس موقع پر قونصلیٹ میں پرچم کشائی کی اور جشن آزادی منایا۔ سہیل حمید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نئی حکومت بھارت سےبہترتعلقات کی متمنی ہے۔
علاوہ ازیں جن ممالک میں پاکستانی سفارت خانے موجود ہیں وہاں پر بھی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں یومِ آزادی روایتی جوش وخروش اورجذبے سے منایا جارہاہے، ملک بھر میں سرکاری عمارتوں، سڑکوں اورراستوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا۔
مزید پڑھیں: ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
چودہ اگست کے مناسبت سے سرکاری و نجی عمارتوں کو قومی پرچم کے رنگوں والے برقی قمقوں سے سجایا گیا۔
یوم آزادی کے دن کا آغاز دارالحکومت اسلام آباد میں توپوں کی سلامی ہوا، وفاقی دارالحکومت میں 31،صوبوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
ملک بھر میں صبح 8 بجکر 58 منٹ پرسائرن بجائے گئے اور تحریک پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment