ایمزٹی وی(واشنگٹن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر اعظم عمران خان کی ٹیلی فونک گفتگو کا تنازع شدت اختیار کرگیا، امریکی ترجمان کا کہناہےکہ وزیر اعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ نےفون کال پر دہشتگردی کا معاملہ اٹھایا جبکہ پاکستان کا کہناہےکہ امریکا کا بیان حقائق کے منافی ہے، ادھر وزیر اعظم اور مائیک پومپیو کے درمیان فون کال پر امریکی وزیر خارجہ نے عمران خان کو حکومت کی تشکیل پر مبارکبا د دی جبکہ وزیر اعظم نے با ہمی مفاد اور اعتماد پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنا نے پر زور دیا ا ورخطے میں امن و استحکام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان فون کال کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ، ایک پریس کانفرنس میں امریکی ترجمان نے کہا امریکا اپنے موقف پر قائم ہے،پریس کانفرنس کے دوران امریکی ترجمان سے جب پوچھا گیا کہ کیا ٹیلی فون میں دہشت گردی زیرِبحث آئی تھی یا نہیں تو ترجمان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اپنے ابتدائی بیان پر قائم ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا، بعد ازاں امریکی حکومت سے بیان جاری ہوا کہ پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ پاکستان میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے سلسلے میں بھی بات ہوئی تاہم پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کے ٹیلی فون سے متعلق امریکی انتظامیہ کا بیان مسترد کردیا، ترجمان محمد فیصل نے اپنے ٹویٹ میں واضح کیا کہ امریکی انتظامیہ نے مائیک پومپیو کی ٹیلی فون کال کوغلط رنگ دینے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا اور انہیں کامیاب انتخابی مہم و حکومت کی تشکیل پر مبارکبا د دی،انہوں نے دعا کی وزیر اعظم پا کستان کی کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنے وعدے پر عمل در آ مد میں کا میاب ہوں ، وزیر اعظم نے با ہمی مفاد اور با ہمی اعتماد پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنا نے پر زور دیا اور خطے میں امن و استحکام کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ افغا نستان کے تناظر میں دو نوں ر ہنما ئوں نے اتفاق کیا کہ امن دو نوں ملکوں کی اولین تر جیح ہے۔