بیجنگ:وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر پاک چین مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیاجس کے مطابق پاکستان اور چین اسٹریٹجک تعاون اور پارٹنرشپ ہمیشہ مضبوط رہے گی،مستقبل میں پاک چین کمیونٹی کی سطح پرتعلقات کو مستحکم کیاجائےگا۔
اعلامیہ کے مطابق عالمی،خطے،مقامی حالات جیسے بھی رہے، دونوں ملکوں کی دوستی مضبوط ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تعلقات اوراسٹریٹجک کمیونیکیشن مضبوط بنائی جائیگی،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملک 2005میں مشترکہ طورپردستخط کردہ فرینڈ شپ ٹریٹی کے رہنمااصولوں پر کاربند ہیں۔